Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھی سلیکٹڈ لاک ڈاون کا امکان

شائع 16 جون 2020 05:50pm

کراچی میں بھی سلیکٹیڈ لاک ڈاؤن کی امکان بڑھ گیا۔

ڈی ایچ او ویسٹ نے ڈپٹی کمشنر کو متعدد علاقے سیل کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ   گلشن معمار ، خدا کی بستی میں لاک ڈاؤن کیا جائے۔ ڈی ایچ او نے مزید کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کے متعدد سیکٹر بھی بند کئے جائیں اور سعیدآباد مسجد روڈ ، عمر خان روڈ بھی ہاٹ اسپاٹ  ہیں۔

ڈی ایچ او کےمطابق حبیب پبلک اسکول ، ڈاک مجید کالونی بھی ہاٹ اسپاٹ قرار کوکن کالونی بھی کورنا کا گڑھ ہیں، یو سی چار میٹرول کا پورا علاقہ سیل کرنے کی درخواست بھی کردی گئی۔